Wednesday, June 21, 2017

حرف اکادمی ملتان کے زیرِ اہتمام نعتیہ مشاعرہ

حرف اکادمی ملتان شاخ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۲۰ جون بروز منگل یوم القدس کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران، ملتان میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ مقبول گیلانی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے جبکہ مسندِ صدارت پہ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ تشریف فرما تھیں۔ خادم حسین مخفی، ڈاکٹر تصور شیریں اور زاہدہ بخاری تقریب کے مہمانانِ خصوصی تھے۔ نعتیہ مشاعرے میں ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ملتان سے شعرا و ادبا شریک ہوئے۔ شریکِ محفل شعرا و ادبا میں گل نسرین گل، رانا علی اکبر، احسن عباس، نصر اللہ المانی، عمران مگسی، مرتضی زمان گردیزی، مقبول گیلانی، زاہدہ بخاری، ڈاکٹر تصور شیریں، خادم حسین مخفی اور ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔





Sunday, June 11, 2017

حرف اکادمی ہزارہ کے زیرِ اہتمام دوسرا سالانہ نعتیہ محفلِ مشاعرہ

حرف اکادمی کی روایت رہی ہے کہ ماہِ رمضان میں نعتیہ مشاعروں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں حرف اکادمی ہزارہ شاخ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۱۱ جون بروز اتوار دی ایم اسکول آف ایکسیلنس حویلیاں میں دوسرے سالانہ نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سارب خورشید نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جبکہ سید مدثر شاہ کاظمی نے نعت کی سعادت حاصل کی۔ سید نجم الحسن نجمی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور ہزارہ کے دیگر علاقوں سے نعت گو شعرا اس محفل میں بطور خاص شریک ہوئے۔ جن شعرا کو نعتیہ کلام کی سعادت حاصل ہوئی ان میں عامر شہزاد، نجم الحسن نجمی، محسن چوہان، فرحان انجم، ساجد خان، جعفر محمود ہاشمی، خورشید احمد عون، ناصر داؤد، سہیل احمد صمیم، ساجد حمید ساجد، راز صاحب، اجمل نذیر، قاضی ناصر بخت یار اور سید نذیر شاہ کسیلوی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ محفل میں ادب دوست سامعین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔