Sunday, June 11, 2017

حرف اکادمی ہزارہ کے زیرِ اہتمام دوسرا سالانہ نعتیہ محفلِ مشاعرہ

حرف اکادمی کی روایت رہی ہے کہ ماہِ رمضان میں نعتیہ مشاعروں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں حرف اکادمی ہزارہ شاخ کے زیرِ اہتمام مورخہ ۱۱ جون بروز اتوار دی ایم اسکول آف ایکسیلنس حویلیاں میں دوسرے سالانہ نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سارب خورشید نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جبکہ سید مدثر شاہ کاظمی نے نعت کی سعادت حاصل کی۔ سید نجم الحسن نجمی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور ہزارہ کے دیگر علاقوں سے نعت گو شعرا اس محفل میں بطور خاص شریک ہوئے۔ جن شعرا کو نعتیہ کلام کی سعادت حاصل ہوئی ان میں عامر شہزاد، نجم الحسن نجمی، محسن چوہان، فرحان انجم، ساجد خان، جعفر محمود ہاشمی، خورشید احمد عون، ناصر داؤد، سہیل احمد صمیم، ساجد حمید ساجد، راز صاحب، اجمل نذیر، قاضی ناصر بخت یار اور سید نذیر شاہ کسیلوی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ محفل میں ادب دوست سامعین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔


No comments:

Post a Comment