Tuesday, July 18, 2017

حرف اکادمی پاکستان کا عید ملن مشاعرہ

حرف اکادمی پاکستان کے زیرِ اہتمام ۱۶ جولائی بروز اتوار راولپنڈی آرٹس کونسل میں عید ملن مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ فرقان علی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ کرنل جمیل اطہر نے نعت کی سعادت حاصل کی۔ عرفان خانی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے اور مسندِ صدارت پہ صدیق فنکار تشریف فرما تھے۔ مہمانانِ خصوصی میں کرنل سید مقبول حسین، سید ضیا الدین نعیم اور رفعت وحید جبکہ ملتان سے گل نسرین اور سرگودھا سے صفدر بھٹی بطور مہمانانِ اعزاز شریکِ محفل تھے۔ جن شعراکرام نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی اُن میں ندیم چوہدری، طاہر بلوچ، ملک عرفان خانی، تیمور رشید، محمد بشیر رانجھا، ربیع صفدر، چوہدری رضا اختر، زاہدالرحمن سحر، شہباز علی نقوی، سلطان شاہین، عنصر حسن، نجم الثاقب، سلطان حرفی، کرنل جمیل اطہر، نعیم جاوید نعیم، شہاب صفدر، علی اکبر رانا، میمونہ صدف، جیا قریشی، گل نسرین، رفعت وحید، عبدالقادر تاباں، ضیاالدین نعیم، رخسانہ نازی، مظفر اسلم، میر تنہا یوسفی، کرنل مقبول حسین اور صدیق فنکار کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ اسی تقریب میں ڈاکٹر طارق بشیر طارق کو حرف اکادمی تحصیل کمالیہ کا کوآرڈینیٹر، رخسانہ نازی کو حرف اکادمی شعبہ خواتین کی صدر، جیا قریشی کو رابطہ سیکرٹری اور ارشد محمود ارشد کو رابطہ سیکرٹری بیرون ممالک مقرر کیا گیا۔ اختتام پہ ڈاکٹر بشیر طارق نے شرکا کو اپنا مجموعہ ’عنایہ‘ عطا کیا۔


No comments:

Post a Comment