گذشتہ روز حرف اکادمی جنوبی کوریا کے زیرِ اہتمام دیگو میں دوسرا ماہانہ اجلاس ہوا۔ جس کی تفصیلی روداد بعد میں "اپ لوڈ" کی جائے گی۔
Urdu Art & Literature, Publishing House, Unique Platform for new writers, free of political and regional disputes
Sunday, April 16, 2017
Tuesday, April 11, 2017
Thursday, April 6, 2017
Harf Acadmy (Hazara Branch)-18th monthly session
حرف اکادمی ہزارہ شاخ کا ۱۸واں ماہانہ اجلاس ۲ اپریل۲۰۱۷ء بروز اتوار اکادمی کے دفتر بمقام حویلیاں منعقد ہوا۔ نجم الحسن نجمی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے اور عامر شہزاد نے تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ بدر منیر شاعرِ شام تھے جبکہ امتیاز الحق امتیاز مہمانِ خصوصی تھے۔ نثری دور کی صدارت ساجد خان نے کی جبکہ شعری نشست میں خورشید احمد عون مسندِ صدارت پہ تشریف فرما تھے۔ گذشتہ دنوں اکادمی کے رکن بدر منیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور نجم الحسن نجمی نے ’ایکسیلنس اسٹوڈنٹس سوسائٹی پاکستان‘ کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا کے طلبا کے لیے منعقدہ ماحولیاتی کانفرس میں مقالہ پیش کیا اور ایوارڈ وصول کیا۔ اجلاس میں اس حوالے سے قراردادِ تہنیت پیش کی گئی۔ نثری دور میں محسن چوہان نے انشائیہ (کھیل کھیل میں)، اعجاز احمد یوسف زئی نے طنز و مزاح (زن بہدف نسخے، میاں بہدف نسخے)، آغا جعفر محمود ہاشمی نے افسانہ (آنکھیں) اور خورشید احمد عون نے اپنی مستقل تحریر ’’داستان خواجہ سرا‘‘ کا ایک حصہ تنقید کے لیے پیش کیا۔
شعری نشست میں عامر شہزاد، نجم الحسن، نبیل عباسی، محسن چوہان، اعجاز یوسف زئی، فرحان انجم، گل زرین، ساجد خان، آغا جعفر محمود ہاشمی، بدر منیر، امتیاز الحق امتیاز اور خورشید احمد عون شریک ہوئے۔ حرف اکادمی ہزارہ کا ۱۹ واں ماہانہ اجلاس ۷ مئی بروز اتوار حویلیاں میں ہو گا۔
Literary Session - Harf Acadmy South Korea Branch
ہزارہ سے تعلق رکھنے والے معروف کیمیادان اور استاد پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد گذشتہ دنوں تحقیقی کام کے سلسلے میں جنوبی کوریا تشریف لائے تو مورخہ ۲ اپریل بروز اتوار ان کے ساتھ کیونگ پوک نیشنل یونیورسٹی، دیگو میں ایک علمی و ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کاشف بٹ، سلمان االاسلام، ملک محمد سعید اختر، کاشف امیر اور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شریک ہوئے۔ حرف اکادمی (مرکز) کے رکن محمد سعید اختر تحقیقی مصروفیت کی وجہ سے جلد تشریف لے گئے۔ اس نشست میں سائنس اور ادب کی مختلف جہتوں پہ گفتگو ہوئی۔ پاکستانی ادب میں عقیدت پرستی کے عناصر، حکومتی سرپرستی میں لکھا جانے والا ادب اور نتیجتاً ادب اور تخلیق کارواں پہ اس کے اثرات اور ہندکو زبان و ادب پہ سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ گندھارا ہندکو بورڈ اور ہندکو تخلیق کاروں کی خدمات کو سراہا گیا۔ پروفیسر صوفی عبدالرشیدکے علمی ادبی کام پہ تادیر گفتگو ہوئی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آخر میں کاشف بٹ نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس نشست میں حرف اکادمی (کوریا شاخ) کی فعالی اور مستقل بنیادوں پہ ادبی نشستوں کے انعقاد کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
Tuesday, March 21, 2017
17th monthly literary session of Harf Acadmy Hazara Branch (KPK)
حرف اکادمی ہزارہ کا ۱۷واں ماہانہ اجلاس ۵ مارچ۲۰۱۷ء بروز اتوار اکادمی کے دفتر بمقام حویلیاں منعقد ہوا۔ عامر شہزاد نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ افتخار حسین قریشی شاعرِ شام تھے جبکہ آغا جعفر محمود صدرِ مجلس تھے۔ اجلاس حسبِ روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا۔ نثری دور میں محسن چوہان نے انشائیہ، اعجاز احمد یوسف زئی نے طنز و مزاح جبکہ ساجد خان نے افسانہ تنقید کے لیے پیش کیا۔ شعری نشست میں عامر شہزاد، نجم الحسن، مبشر اعوان، اسد بٹ، نصیر، محسن چوہان، اعجاز یوسف زئی، فرحان انجم، ناصر داؤود، ساجد خان، افتخار حسین قریشی اور آغا جعفر محمود شریک ہوئے۔
Sunday, March 5, 2017
A literary sitting of Harf Acadmy Mastung Branch (Balochistan)
ادارہ حرف اکا دمی پاکستان کی مستونگ شاخ (بلوچستان) کے زیر اہتمام مورخہ 5 مارچ 2017 بروز اتوار بمقام ساروان ڈیجیٹل لائبریری، پہلی بین السانی شعری نشست کا انعقاد کوآرڈینیٹر حرف اکادمی سید غریب شاہ انجم کی سر پرستی میں ہوا۔۔۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت پروفیسر عامر فیاض نےحاصل کی ۔۔ نظامت کے فرائض پروفیسر حسن ناصر نے ادا کیے۔ مسندِ صدارت پہ معروف شاعر ادیب حاجی شاہ بیگ تشریف فرما تھے۔ مہمان خصوصی معروف سیاسی شخصیت میر سکندر خان ملازئی تھے جن شعراء اکرام نے کلام سے نوازا ان میں صاحب صدارت جناب حاجی شاہ بیگ۔ ملک فیاض علئ بلوچ ،عبداللہ جوہر، حمید عزیز آ بادی، ڈاکٹر لیاقت سنی،اعجاز سنگت، سرور منیر ، بہاول نسیم، فیض بولانی، ادریس سحر ،میر سعد اللہ مینگن، ظفر معراج، ھدایت فدا، طاہر زمان، سلمانخان ہجر،عطا انجم، اصف بلوچ، حسین صابر، خواجہ احمد خواجہ، نزیر حسرت، شاہجہان راہی ،سعید احسان راہی، شبیر احمد خان صابر محمد عمران اور کوادینٹر حرف اکادمی سیدغریب شاہ انجم شامل تھے۔
ٍ
Tuesday, February 21, 2017
Thursday, December 29, 2016
Tuesday, December 27, 2016
Subscribe to:
Posts (Atom)