Thursday, May 18, 2017

حرف اکادمی (ہزارہ شاخ) کا۱۹ واں ماہانہ اجلاس


مورخہ 7 مئی بروز اتوارحرف اکادمی ہزارہ کا ۱۹واں ماہانہ اجلاس اکادمی کے دفتر بمقام حویلیاں منعقد ہوا۔ فرحان انجم نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ سنقر سامی نے تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ نجم الحسن نجمی نے نعت کی سعادت حاصل کی۔ مسندِ صدارت پہ سید نذیر شاہ کسیلوی تشریف فرما تھے۔ اجلاس کے آغاز میں قراردادِ تعزیت پیش کی جس میں گذشتہ دنوں وفات پانے والے تخلیق کار فرزازنہ ناز، غلام مصطفی زخمی اور اکادمی کے رکن محسن چوہان کے داد جان کی رحلت پہ افسوس کا اظہار کیا گیا ہے مرحومین کے لیے فاتحہ پڑھی گئی۔ اجلاس حسبِ روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا۔ پہلے دور میں نثری تخلیقات تنقید کے لیے پیش کی گئیں جبکہ دوسرے دور میں شعری نشست کا انعقاد ہوا۔ پہلے دور میں ساجد خان نے افسانہ ’’بے بسی، بے چارگی اور درماندگی‘‘ جبکہ خورشید احمد عون نے طنز و مزاح سے مزین تحریر ’’غصہ ایک کرکٹر کا‘‘ پیش کیا۔ شعری نشست کے شرکا میں جمیل ملک، محمد فاضل، طارق محمود، چوہدری مالویز، سید نجم الحسن نجمی، سنقر سامی، ساجد خان،

فرحان انجم، ملک ناصر داؤد، خورشید احمد عون اور صدرِ مجلس سید نذیر شاہ کسیلوی شامل تھے۔

No comments:

Post a Comment